جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ
سے باندھنے کے واقعہ کو جنیوا کنونشن، ہندوستانی آئین اور ملٹری کوڈ کی
خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کی جانب سے واقعہ
میں ملوث
میجر لیٹول گوگوئی کو توصیفی کارڈ سے نوازا جانا تحقیقات کا عظیم
الشان تمسخر ہے۔مسٹر عبداللہ جو کہ ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے
کارگذار صدر بھی ہیں، نے ان تاثرات کا اظہار انڈین ایکسپریس میں شائع
ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔